Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

خزاں میں اپنے پتوں سے جدائی کی اذیت کو

خزاں میں اپنے پتوں سے جدائی کی اذیت کو
شجر محسوس کرتا ہے مگر کچھ کر نہیں سکتا


هماری راه تکے جا رهی هیں جو راهیں

هماری راه  تکے جا رهی هیں جو راهیں
انھیں بتا همیں گزرے هوئے زمانے هوئے


اس رنگ کے طوفاں نے نگاہوں کو ہماری،

اس رنگ کے طوفاں نے نگاہوں کو ہماری،
دکھائے ہیں جو خواب وہ ساحل کے نہیں ہیں..


تُو سمجھتا ہے کہ خُوشبو سے مُعطر ہے حیات

‏تُو سمجھتا ہے کہ خُوشبو سے مُعطر ہے حیات
تُو نے چکھا ہی نہیں زہر کسی موسم کا ۔


جب سورج ڈوبے سانجھ بہئے اور پھیل رہا اندھیارا ہو!

جب سورج ڈوبے سانجھ بہئے اور پھیل رہا اندھیارا ہو!

کسی ساز کی لے پر چھنن چھنن
کسی گیت کا مکھڑا جاگا ہو ♡

ہو چاروں اوٹ سوگھند بسی یوں منظر پہنا گجرا ہو
یہ عنبر کے مکھ کا آنچل، اس آنچل کا رنگ اودا ہو
ایک گوٹ دو پیلے تاروں کی
اور بیچ سنہرا چندا ہو ♡

اس سندر شیتل شام سمے، ہاں بولو بولو پھر کیا ہو؟
وہ جس کا ملنا ناممکن....

وہ مل جائے تو کیسا ہو....🧡


اپنے مسائل اپنی پریشانیاں کسی سے بانٹ لیا کریں …

اپنے مسائل اپنی پریشانیاں کسی سے بانٹ لیا کریں …
دل کی بھڑاس نکال لیا کریں 
کوئی نہ کوئی ضرور ہوتا ہے جو آپ کی فکر کرتا ہے!
اور بعض اوقات وہ آپ سے زیادہ آپ کا ہوتا ہے 
جب اس دنیا میں اچھے اور برے لوگ 
دونوں موجود ہیں تو آپ نے یہ کیوں سوچ رکھا ہے کہ 
آپ کو صرف برے لوگ ملیں گے 
یا شاید آپ خود کو اس قابل سمجھتے ہی نہیں 
کہ آپ کو اچھے لوگ ملیں 
جب اللہ نے کہہ دیا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے 
تو یقین کیوں نہیں کرتے !
دہرائی جانے والی بات تو ویسے بھی اہم ہوتی ہے 
کوئی نا کوئی ضرور پرواہ کرتا ہے 
چھپ کر کرتا ہے … احساس بھی نہیں ہونے دیتا … 

تم میں سے ہر ایک تنہا رہنا سیکھ لے!

تم میں سے ہر ایک تنہا رہنا سیکھ لے!
کیونکہ یہ ایسا دور ہے کہ لوگوں کی یاریاں، الفتیں اور مودّتیں کبھی نہ کبھی لڑکھڑا ہی جاتی ہیں۔"

میں جب کسی مرد کی بےتحاشا محبت اور وفا کو دیکھ کر رشک میں مبتلا ہوتی ہوں

میں جب کسی مرد کی بےتحاشا محبت اور وفا کو دیکھ کر رشک میں مبتلا ہوتی ہوں کہ کسی عورت کیلئے مرد کے دل میں اتنی وفاداری کیسے سما سکتی ہے!

تو دوسری طرف سوچتی ہوں کہ اگر ایک مرد کے دل کسی عورت کیلئے وفاداری سما سکتی ہے تو باقی مردوں کو اللہ نے کس مٹی سے بنایا ہے۔
اللہ کو چاہیے وہ عورت کو کچھ دے نہ دے مگر ایک وفادار مرد اسے ضرور دے دے !

گلاب صورت لہجوں میں خوشبو سی مل رہی ہو جیسے

گلاب صورت لہجوں میں 
خوشبو سی مل رہی ہو جیسے
محبت ہوئی نہ ہو مگر
 محبت ہورہی ہو جیسے 
کوئی بات نہ ہو مگر پھر بھی 
کوئی بات ہورہی ہو جیسے 
آپ آئیں آکر بیٹھے ہوں
حقیقت میں کوئی خواب ہو جیسے 
سب کچھ کہہ کر بھی ہم نے
کچھ بھی نہ کہا ہو جیسے !❤

ایکـــــ تـــلخ حقیـــقت___!!!

ایکـــــ تـــلخ حقیـــقت___!!! 

آدھـــی سے زیـادہ زنـدگی___!!!
 ہـــم نـے پڑھــتے پڑھــتے گــزار دی___!!! اور ســیکھا کیـا__؟؟؟  ایکــــ دوسـرے کو نیـچــا دکھــانـا___!!!