Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

اپنے تعلقات کچھ بُرا کیے بغیر امن و آشتی کے ساتھ ختم کرو،

اپنے تعلقات کچھ بُرا کیے بغیر امن و آشتی کے ساتھ ختم کرو،
ان دنوں کا احترام کرو
جب تمھاری شامیں ایک ساتھ گزرتی تھیں،
پھر ان شاموں کی خوب صورت یادوں کا لحاظ بھی رکھو، اخیر تک نرم اور صلح جو بنو۔


جب کبھی کسی کا اصل رنگ ظاہر ہو جائے تو

جب کبھی کسی کا اصل رنگ ظاہر ہو جائے تو اسے واپس مصنوعی رنگ کی طرف لوٹانے کی کوشش مت کیا کرو۔


وجہ بتانے والوں کا بھی دکھ ہے

"وجہ بتانے والوں کا بھی دکھ ہے
لیکن جو بتائے بغیر چھوڑ گئے وہ؟
Wajah batany Walon ka bhi dukh hai
Lekin jo btaye bagair chorr gye💔


خزاں میں اپنے پتوں سے جدائی کی اذیت کو

خزاں میں اپنے پتوں سے جدائی کی اذیت کو
شجر محسوس کرتا ہے مگر کچھ کر نہیں سکتا


هماری راه تکے جا رهی هیں جو راهیں

هماری راه  تکے جا رهی هیں جو راهیں
انھیں بتا همیں گزرے هوئے زمانے هوئے


اس رنگ کے طوفاں نے نگاہوں کو ہماری،

اس رنگ کے طوفاں نے نگاہوں کو ہماری،
دکھائے ہیں جو خواب وہ ساحل کے نہیں ہیں..


تُو سمجھتا ہے کہ خُوشبو سے مُعطر ہے حیات

‏تُو سمجھتا ہے کہ خُوشبو سے مُعطر ہے حیات
تُو نے چکھا ہی نہیں زہر کسی موسم کا ۔


جب سورج ڈوبے سانجھ بہئے اور پھیل رہا اندھیارا ہو!

جب سورج ڈوبے سانجھ بہئے اور پھیل رہا اندھیارا ہو!

کسی ساز کی لے پر چھنن چھنن
کسی گیت کا مکھڑا جاگا ہو ♡

ہو چاروں اوٹ سوگھند بسی یوں منظر پہنا گجرا ہو
یہ عنبر کے مکھ کا آنچل، اس آنچل کا رنگ اودا ہو
ایک گوٹ دو پیلے تاروں کی
اور بیچ سنہرا چندا ہو ♡

اس سندر شیتل شام سمے، ہاں بولو بولو پھر کیا ہو؟
وہ جس کا ملنا ناممکن....

وہ مل جائے تو کیسا ہو....🧡


اپنے مسائل اپنی پریشانیاں کسی سے بانٹ لیا کریں …

اپنے مسائل اپنی پریشانیاں کسی سے بانٹ لیا کریں …
دل کی بھڑاس نکال لیا کریں 
کوئی نہ کوئی ضرور ہوتا ہے جو آپ کی فکر کرتا ہے!
اور بعض اوقات وہ آپ سے زیادہ آپ کا ہوتا ہے 
جب اس دنیا میں اچھے اور برے لوگ 
دونوں موجود ہیں تو آپ نے یہ کیوں سوچ رکھا ہے کہ 
آپ کو صرف برے لوگ ملیں گے 
یا شاید آپ خود کو اس قابل سمجھتے ہی نہیں 
کہ آپ کو اچھے لوگ ملیں 
جب اللہ نے کہہ دیا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے 
تو یقین کیوں نہیں کرتے !
دہرائی جانے والی بات تو ویسے بھی اہم ہوتی ہے 
کوئی نا کوئی ضرور پرواہ کرتا ہے 
چھپ کر کرتا ہے … احساس بھی نہیں ہونے دیتا … 

تم میں سے ہر ایک تنہا رہنا سیکھ لے!

تم میں سے ہر ایک تنہا رہنا سیکھ لے!
کیونکہ یہ ایسا دور ہے کہ لوگوں کی یاریاں، الفتیں اور مودّتیں کبھی نہ کبھی لڑکھڑا ہی جاتی ہیں۔"