Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

جب تعلقات اچھے رہے ہوں تو انکے خراب ہونے پہ خاموشی اختیار کر لینی چاہیے ،

اور جب تعلقات اچھے رہے ہوں تو انکے خراب ہونے پہ خاموشی اختیار کر لینی چاہیے ،
کیونکہ ذاتی حملے کم ظرفی ہوا کرتے ہیں!



دوستــــی کا اہم ترین اصول بس یہی ہے جب کچھ لگے تو پوچھ لیتے ہیں

دوستــــی کا اہم ترین اصول بس یہی ہے 
جب کچھ لگے تو پوچھ لیتے ہیں …
خود سے assume نہیں کرلیتے!
اور جب کچھ دل میں ہو، تو وہ بھی کہہ دیتے ہیں
کســی اور سے نہیں _ دوستــــ سے ہی ! ⁦♡

میں نے یہ دیکھا ہے " غلطیاں " دوستی کو کبھی ختم نہیں کرتی لیکن

میں نے یہ دیکھا ہے  " غلطیاں " دوستی کو کبھی ختم نہیں کرتی لیکن 
یہ unlimited کو limited  ضرور کردیتی ہیں!💜

اپنے تعلقات کچھ بُرا کیے بغیر امن و آشتی کے ساتھ ختم کرو،

اپنے تعلقات کچھ بُرا کیے بغیر امن و آشتی کے ساتھ ختم کرو،
ان دنوں کا احترام کرو...
جب تمھاری شامیں ایک ساتھ گزرتی تھیں،
پھر ان شاموں کی خوب صورت یادوں کا 
لحاظ بھی رکھو، اخیر تک نرم اور صلح جو بنو!


کبھی تم نے دیکھا ہے کسی کو کہ جس کی آنکھ لگنے سے قبل ہی

کبھی تم نے دیکھا ہے کسی کو کہ جس کی آنکھ لگنے سے قبل ہی اس کی نیند ٹوٹ جائے یا خواب بُننے سے پیشتر اس کا خواب۔

اندھیرے میں سمت کا پتا نہیں چلتا



اندھیرے میں سمت کا پتا نہیں چلتا مگر آسمان اور زمین کا پتا ضرور چل جاتا ہے۔ بلکہ ہر حال میں چلتا ہے۔ سر اُٹھانے پر آسمان ہی ہوتا ہے نظر آئے نہ آئے۔ سر جُھکانے پر زمین ہی ہوتی ہے دکھائی دے نہ دے مگر زندگی میں سفر کرنے کے لیئے صرف چار سمتوں ہی کی ضرورت پڑتی ہے۔  دائیں, بائیں, آگے, پیچھے, پانچویں سمت پاؤں کے نیچے ہوتی ہے وہاں زمین نہ ہو تو پاتال آ جاتا ہے۔ پاتال میں پہنچنے کے بعد کسی سمت کی ضرورت نہیں رہتی۔۔۔
چھٹی سمت سر سے اوپر ہوتی ہے وہاں جایا ہی نہیں جا سکتا۔ وہاں اللہ ہوتا ہے۔ آنکھوں سے نظر نہ آنے والا مگر دل کی ہر دھڑکن, خون کی ہر گردش, ہر آنے جانے والے سانس, حلق سے اُترتے ہر نوالے کے ساتھ محسوس ہونے والا____💙


میں نے اس دُنیا و جہاں میں گویا اِک ایک دل کھنگالا تھا۔۔۔

میں نے اس دُنیا و جہاں میں گویا اِک ایک دل کھنگالا تھا۔۔۔ لیکن کسی بھی دل میں مجهے اپنی مُحبت نہیں ملی۔ 


کہہ دوں گا پروردگار سے کہ اب بِن مُحبت میں کیا جیتا؟ کہہ دوں گا کہ پروردگارا سُن۔۔۔ میری یہ خودکشی حلال تھی۔


وہ پوچھ بیٹھا تھا کیا لائے ہو مری خاطر

وہ پوچھ بیٹھا تھا کیا لائے ہو مری خاطر
تو جھٹ سے ساری محبت نکال لی میں نے.. 


اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ، تو میں تمہارا

اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ، تو میں تمہارا
یا اس پہ مبنی کوئی تاثر کوئی اشارا، تو میں تمہارا
غرور پرور، انا کا مالک، کچھ اس طرح کے ہیں نام میرے
مگر قسم سے جو تم نے اک نام بھی پکارا ، تو میں تمہارا
تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو، میں جیسے چاہے لگاؤں بازی
اگر میں جیتا تو تم ہو میرے، اگر میں ہارا ، تو میں تمہارا
تمہارا عاشق، تمہارا مخلص، تمہارا ساتھی، تمہارا اپنا
رہا نہ ان میں سے کوئی دنیا میں جب تمہارا ، تو میں تمہارا
تمہارا ہونے کے فیصلے کو میں اپنی قسمت پہ چھوڑتا ہوں
اگر مقدر کا کوئی ٹوٹاکبھی ستارا تو میں تمہارا
یہ کس پہ تعویز کر رہے ہو؟یہ کس کو پانے کے ہیں وظیفے؟
تمام چھوڑو بس ایک کر لو جو استخارہ ، تو میں تمہارا

حالات۔۔ زندگی۔۔ انسان۔۔

حالات۔۔
زندگی۔۔
انسان۔۔
دنیامجھےکبھی بھی پرسکون نہیں لگی۔۔
عجیب سی بےچینی ہے۔۔
اس دنیا میں۔۔
وہ ملا نہیں۔۔
وہ ہوا نہیں۔۔
وہ رہا نہیں۔۔
وہ پلٹا نہیں۔۔!!!
ہر محبت ہر رشتہ توڑ کر رکھ دیتا ہے۔۔
سب کی ترجیحات بدلتی رہتی ہیں اور یوں انداز بدل بدل کر ہمیں مارا جاتا ہے۔۔
عجیب سی تھکاوٹ ہو جاتی ہے۔۔
ذہنی تھکاوٹ۔۔
بس ایک اللہ کی محبت ہے❤
جس میں سکون ہے۔۔
میری ہر امید کا آخری دروازہ وہ ہے۔۔
یہ سارا عالم تھکاوٹ ہے...
میرے سکون کا ذریعہ بس ایک وہ ہے..!