Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

صبر کیا ہے

صبر کیا ہے
بلکل خاموشی  کوئی شکوہ نہیں 
 اللہ پر  یقین  حالات بدل جائے گے 
نا بھی بدلے تو 
پھر  کیا میرے رب کو بہتر پتہ ہے 
یقینا اس میں  بہت بھلائیاں ہوگی
پر صبر کب آتا ہے 
اللہ سے قربت بڈھنے پر  یقین ہونے پر 
یقین جس کو آجائے  اللہ پر    اسکی حکمتوں پر   اسکے فیصلوں  پر وہ کبھی نہیں ٹوتا  کبھی نہیں گرتا  کبھی نہیں جھکتا  
پر بہت سے لوگ اللہ کو ایک مانتےہیں     وہ اللہ پر یقین  نہیں رکھتے  وہ اللہ کے فیصلوں کو قبول نہیں کرتے  اور مایوس ہو جاتے ہیں  اول ٹوٹ جاتے ہیں 
اللہ پر یقین کرکے  فیصلوں کو  قبول  کرنا سیکھے  
اور  زندگی  کو  خوبصورت بنائے.



شیخ سعدی نے فرمایا:

شیخ سعدی نے فرمایا: 
روئــے زمــین پــر اکــثریـت مـیں ایــسے لـوگ ہـیـں
 جــو "دکــھ"، "تـکلـیـف"، "ازیـت" فــریـب "دھـوکہ" تــو انـسـانـوں کـو دیتـے ھـیـں اور "مـعـافـی" الـلـہ سـے مـانـگـتـے ھـیـں !.



ہمیں نصیب نہیں بدلنا، ہمیں اپنے یقین کو ام الیقین کرنا ہے۔

 ہمیں نصیب نہیں بدلنا، ہمیں اپنے یقین کو ام الیقین کرنا ہے۔
#ام_الیقین۔
یقین سے بڑھ کر یقین، نفرت کی سب نشانیاں ملنے کے باوجود اللہ کی محبت پر یقین،
قہر کی سب علامتیں دکھائی دینے کے باوجود اللہ کے رحیم ہونے پر یقین،
ہماری بیماری کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ ساری دنیا کے کہنے کے باوجود اس کی شفا پر یقین،
جو زمین پر نہیں ہوتا۔ صرف اس پاک ذات کے حکم سے ہوتا ہے۔اس شہادت پر یقین۔۔۔۔۔۔۔


اللّٰـــہ رَبُّ العِــزَّت آج کـی ٹھــنڈی مہکـتی، لہلاتی، جگـمگاتی اور خوشـبوئیں بکـھیرتی صـبح

ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ



  اللّٰـــہ رَبُّ العِــزَّت آج کـی ٹھــنڈی مہکـتی، لہلاتی، جگـمگاتی اور خوشـبوئیں بکـھیرتی صـبح اور آج کا سـہانا  دِن آپ سـب کـے لیئـے مُـبارک کـــرے اور اپنـے غـیب کـے خـزانـوں سے آپ سـب کـی تمـام تر جـائز خـواھشـات، آرزوئیـں اور مُــرَادیں پُـوری فـرما کـر آپ سـب کو ڈھـیروں خـوشـیاں عطـا فـرماۓ۔

 اے مــہربان ربّ کـریـم ھـم  سـب کـے لیئـے خــیر کـے دروازے کـھول دے‎ ‎اور تمـام پـريشـانیـاں دُور فـرما اور ھـم سـب کـی سـخـتیاں اور مُـشـکلات دُور کـر دے، ھـم سـب کے لیئـے اپنـے دَر سـے آسـانیــاں پیــدا فـرما اور ہـم سـب کو طـیَّب رِزق عـطـا فـرمـا۔

*آمِیـــــن_یَاربُّـــــــ _العَـالَمِیـــــن*



لوگ برائی کریں اور آپ دکھی ہو جائیں،۔ لوگ تعریف کریں اور آپ سکھی ہو جائیں۔۔۔۔۔۔!

لوگ برائی کریں اور آپ دکھی ہو جائیں،۔ 

 لوگ تعریف کریں اور آپ سکھی  ہو جائیں۔۔۔۔۔۔! 

مطلب آپ کے دکھ سکھ دوسروں کی سوچ اور باتوں پر منحصر ہیں کیا_؟؟

لوگ کا تو کام ہی باتیں کرنا ہے
 چاہے وہ حاکم وقت ہی کیوں ناں ہو

 اگر لوگوں کی بجائے قریبی جاننے والے اور رشتےدار کہوں تو ذیادہ بہتر ہو گا۔۔

 ایک مشہور کہاوت ہے کہ مسکراتے ہوئے کو حسد کی بنا پر کوئی دیکھ نہیں سکتا

 اور روتے ہوئے کو کوئی چپ نہیں کرواتا۔۔۔

اگر آپ کی پریشانی کے وقت کوئی قریب نہیں آتا تو ہرگز ہرگز اس چیز کی پروا مت کریں 

کہ فلاں کیا کہے گا ؟
کیا سوچے گا ؟۔۔۔!!!!


ان بچوں کی آنکھوں میں یہ چمک ہمیشہ سے تھی یا تم اپنی آنکھوں کے کچھ ستارے ان کو مستعار دے گئے ہو

ان بچوں کی آنکھوں میں یہ چمک ہمیشہ سے تھی یا تم اپنی آنکھوں کے کچھ ستارے ان کو مستعار دے گئے ہو، یہ درخت کیا پہلے بھی ایسا ہی سایہ دار تھا جیسے تمہارے یہاں سے گزرنے کے بعد لگ رہا ہے۔۔؟
کیا یہ پھول یہاں پہلے بھی تھے یا تمہارے قدموں کے نشان امر ہوگئے ہیں۔۔۔؟
تم جا کر بھی یہیں کہیں ہو اس ہوا کی باس میں بسے، برستی بارش میں، اس دھنک کے رنگوں میں،  ہوا میں بہت اوپر اڑتی پتنگوں میں، دیوار پر بل کھاتی ان بیلوں کے سبز پتوں پر شبنم کی چمکتی بوندوں میں، تم ہو میرے اندر اور باہر میری روح کے کسی گوشے میں پناہ گزیں 
نجانے کہاں جا بسے ہو اپنا بسیرا چھوڑ کر کیوں تم آزاد رہنا چاہتے ہو لوٹ آؤ کہ اب انتظار کی گھڑیاں بھی تھک گئیں لوٹ آؤ کے اب خزاں جانے کے بہانے تلاش کر رہی ہے ۔۔۔
تم سمیت سب کچھ واپس چاہیے مجھے ویسے ہی جیسے کبھی میرا تھا سب۔ 


تم ایسے شخص کا نقصان جان سکتے ہو؟

‏تم ایسے شخص کا نقصان جان سکتے ہو؟ 
‏جو ہاتھ اٹھائے دعا کو مگر دعا نہ کرے


تصور کر سکتے ہو وہ شخص جس سے تمہیں محبت ہے غائب ہو جاتا ہے

تصور کر سکتے ہو وہ شخص جس سے تمہیں محبت ہے غائب ہو جاتا ہے اور تمہیں یہ کبھی پتا بھی نہیں چلتا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا. یہ تمہیں پاگل کر دینے کیلیے کافی ہے.



ایک خاتون کی عادت تھی کہ وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنی دن بھر کی خوشیوں کو ایک کاغذ پر لکھ لیا کرتی تھی۔

ایک خاتون کی عادت تھی کہ وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنی دن بھر کی خوشیوں کو ایک کاغذ پر لکھ لیا کرتی تھی۔

ایک شب اس نے لکھا کہ:

میں خوش ہوں کہ میرا شوہر تمام رات زور دار خراٹے لیتا ہےکیونکہ وہ زندہ ہے اور میرے پاس ہے نا۔
یہ اللّٰه کا شکر ہے۔

میں خوش ہوں کہ میرا بیٹا صبح سویرے اس بات پر جھگڑا کرتا ہے کہ رات بھر مچھر، کھٹمل سونے نہیں دیتے یعنی وہ رات گھر پہ ہی گزارتا ہے آوارہ گردی نہیں کرتا۔
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے۔

میں خوش ہوں کہ ہر مہینہ بجلی، گیس، پانی، پٹرول وغیرہ کا اچھا خاصا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے یعنی یہ سب چیزیں میرے پاس میرے استعمال میں ہیں نا۔۔ اگر یہ نہ ہوتی تو زندگی کتنی مشکل ہوتی۔
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے۔

میں خوش ہوں کہ دن ختم ہونے تک میرا تھکن سے برا حال ہوجاتا ہے یعنی میرے اندر دن بھر سخت کام کرنے کی طاقت ہے نا۔۔۔
اور یہ طاقت اور ہمت صرف اللّٰه ہی کے فضل سے ہے۔

میں خوش ہوں کہ روزانہ اپنے گھر کا جھاڑو پونچا کرنا پڑتا ہے اور دروازے کھڑکیاں صاف کرنا پڑتی ہیں شکر ہے میرے پاس گھر تو ہے نا۔۔ جن کے پاس نہیں ان کا کیا حال ہوتا ہوگا۔
اس پر اللّٰه کا شکر ہے۔

میں خوش ہوں کہ کبھی کبھار تھوڑی بیمار ہو جاتی ہوں یعنی میں زیادہ تر صحت مند ہی رہتی ہوں۔۔
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے۔

میں خوش ہوں کہ ہر سال عید پر تحفے اور عیدی دینے میں پرس خالی ہو جاتا ہے یعنی میرے پاس چاھنے والے میرے عزیز رشتہ دار دوست احباب ہیں جنہیں تحفہ دے سکوں۔ اگر یہ نہ ہوں تو زندگی کتنی بے رونق ہو۔
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے۔

میں خوش ہوں کہ روزانہ الارم کی آواز پر اٹھ جاتی ہوں یعنی مجھے ہر روز ایک نئی صبح دیکھنا نصیب ہوتی ہے۔۔۔

ظاہر ہے یہ اللّٰه کا ہی کرم ہے۔

جینے کے اس انمول فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اپنی بھی اور اپنے سے وابستہ لوگوں کی زندگی پرسکون بنانی چاہیے
"چھوٹی چھوٹی پریشانیوں میں خوشیوں کی تلاش…"


سب سے حسین چہرے "مسکراتے ہوۓ چہرے" ہوتے ہیں


سب سے حسین چہرے "مسکراتے ہوۓ چہرے" ہوتے ہیں سب سے خوبصورت لوگ وہ ہوتے ہیں جو دوسروں پر ایک خوبصورت تاثر چھوڑتے ہیں__آپ نے ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جو حسین نہیں ہوتے،لیکن ان سے مل کے،بات کر کے بہت اچھا لگتا ہے.

آپ کے جتنے بھی اچھے دوست ہیں،وہ اسی طرح آپ کے دوست بنے تھے۔۔آپ کی ملاقات ہوئ، یا بات ہوئ اور آپ دونوں نے ایک دوسرے پر اچھا تاثر چھوڑا۔خوبصورتی چہرے میں نہیں امپریشن اور رویوں میں ہوتی ہے__🌸