Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

اندھیرے میں سمت کا پتا نہیں چلتا مگر آسمان اور زمین کا پتا ضرور چل جاتا ہے۔



اندھیرے میں سمت کا پتا نہیں چلتا مگر آسمان اور زمین کا پتا ضرور چل جاتا ہے۔ بلکہ ہر حال میں چلتا ہے۔ سر اُٹھانے پر آسمان ہی ہوتا ہے نظر آئے نہ آئے۔ سر جُھکانے پر زمین ہی ہوتی ہے دکھائی دے نہ دے مگر زندگی میں سفر کرنے کے لیئے صرف چار سمتوں ہی کی ضرورت پڑتی ہے۔  دائیں, بائیں, آگے, پیچھے, پانچویں سمت پاؤں کے نیچے ہوتی ہے وہاں زمین نہ ہو تو پاتال آ جاتا ہے۔ پاتال میں پہنچنے کے بعد کسی سمت کی ضرورت نہیں رہتی۔۔۔

چھٹی سمت سر سے اوپر ہوتی ہے وہاں جایا ہی نہیں جا سکتا۔ وہاں اللہ ہوتا ہے۔ آنکھوں سے نظر نہ آنے والا مگر دل کی ہر دھڑکن, خون کی ہر گردش, ہر آنے جانے والے سانس, حلق سے اُترتے ہر نوالے کے ساتھ محسوس ہونے والا____💙




میں زیادہ دُکھی نہیں ہوں


میں زیادہ دُکھی نہیں ہوں

میں نے دیکھا
نم کی کمی 
اور جوان ہونے کی بے چینی میں مبتلا
ننھے پودے کا غم
جو مجھ سے زیادہ دُکھی تھا
ایک غم نے میری بساط پہ جگہ بنا لی

میں نے دیکھے
غیر یقینی کے پرندے ہمہ وقت 
تمہارے کاندھوں پہ بیٹھے ہوۓ
تمہارے چہرے پہ 
پھڑپھڑاتے ہوۓ گمان کو
اور یقین کو پچھلے دروازے سے
باہر جھانکتے ہوۓ 
میں سہم گیا یہ دیکھ کر
ایک غم سرکتے ہوۓ
میرے قریب آ گیا

میں نے تمہارے آنسوؤں کے ذائقے کو یاد کیا 
برف پہ بکھرے نمک پہ 
ننگے پاؤں چلتے ہوۓ
تو میرا دکھ فٹ پاتھ کی برف پہ 
دراز ہو گیا
میں اس مرتبہ 
زیادہ دُکھی ہونے سے بچ گیا

میں دُکھی ہو گیا 
اس پھول کو دیکھ کر
جو باغ کے آخری کونے میں کھلا 
اور جس پہ کسی کا دھیان ہی نہیں گیا
آخر آج صبح احتجاجاً اس نے
اپنی پتیاں گرا دیں

مگر میں زیادہ دُکھی نہیں ہوا 
قلم پکڑنے والے ہاتھوں میں
لرزش دیکھ کر
سواۓ اس وقت کے
جب میرے قرطاسِ دل پہ 
یقین کی انمٹ سرخی سےلکھ دیا گیا
“یہ داغ مستقل ہے”
اور فائل ہمیشہ کے لئے بند کر دی گئی❤️



🌿💕 شام بخیر زندگی 💕🌿

🌿❤ السلام علیکم ورحمتہ اللّٰه وبرکاتہ ❤🌿

🌿💕 شام بخیر زندگی 💕🌿
  
🌿💕 زندگی کتنی بھی مصروف کیوں نا ہو جائے کچھ لوگوں سے خلوص کا ایسا رشتہ ہوتا ہے کہ وہ ہماری یادوں اور دعاؤں سے کبھی دور نہیں ہوتے!!  💕🌿

🌿💕 اے اللّٰه_______ ہم آپ کی پناہ چاہتے ہیں ہر بُرے دن سے، ہر بُری رات سے، ہر بُری گھڑی سے، ہر بُرے لمحے سے، آنے والے وقت کی، آفتوں، بلاؤں، مصیبتوں، پریشانیوں، غموں، فکروں، دُکھوں اور ہر قسم کی بیماروں سے اے اللّٰه ہم کو ہر وقت اپنی حفظ و امان عطا فرما۔ 💕🌿

🌿💕  آمین ثم آمین! 💕🌿



جی چاہتا ہے رات کے پچھلے پہر، ویران سڑکوں پر ، زندگی کو ڈھونڈنے نکلوں،

جی چاہتا ہے رات کے پچھلے پہر،
ویران سڑکوں پر ،
زندگی کو ڈھونڈنے نکلوں،
آسمان والے سے دل کی بات کہوں۔
اپنے خدا سے پوچھوں کہ ،
زندگی اتنی گم صم کیوں ہے؟؟؟
کہیں اپنا پتہ کیوں نہیں دیتی



It is not coincidence

It is not coincidence 
that we consider courage 
the opposite of fear 
while courage is the scariest thing of all..


اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّهٖ لَـكَنُوۡدٌ‌ۚ‏ ﴿۶﴾

اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّهٖ لَـكَنُوۡدٌ‌ۚ‏ ﴿۶﴾
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے  ﴿۶﴾
 سورہ العادیات آیت # 6


اس آیت میں اللہ تعالی نے بہت گہرائی رکھی ہے۔ اگر ہم غور کریں تو ہمیں پتا چلے۔ اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے ہم کتنی مرتبہ اللہ کو یاد کرتے ہیں یا اسکا شکر ادا کرتے ہیں، حقوق اللہ کی ادائیگی کتنے فیصد ادا کرتے ہیں شاید ایک فیصد بھی نہیں۔ لیکن ان سب نا فرمانیوں کے باوجود وہ اپنے بندوں پر رزق کے دروازے بند نہیں کرتا۔ رات اور دن کے نظام کو درہم برہم نہیں کرتا۔ اناج اگانا بند نہیں کرتا۔ اسکے برعکس ہم انسان اپنی پریشانیوں میں مشکل سے اسے یاد کرتے ہیں۔ انسان فطری طور پر یہ چاہتا ہے کہ کوئ دوسرا انسان بنا کہے اسے سنے، اسکے خیالات کو سمجھے وہ اپنے آس پاس کے لوگوں سے بہت اونچی اونچی توقعات وابستہ کر لیتا ہے اور جب وہ انسان اسکی توقعات پر پورا نہیں اترتے تو وہ مایوس اور افسردہ  ہوجاتا ہے اس اثناء میں وہ یہ بات بھول جاتا ہے کہ ایک ذات (اللہ ) ہمیشہ اسکے پاس موجود ہوتی ہے  جو بنا کہے اسکی ہر بات سمجھتی ہے۔ اگر اس ذات کو اکیلے میں یاد کیا جائے، اس سے مدد مانگی جائے تو وہ ایسا ہمت و حوصلہ فراہم کرتی ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔کتنی بار وہ ذات آپکو گرنے سے بچاتی ہے، مکمل ٹوٹنے سے بچاتی ہے لیکن انسان رہا سدا کا نا شکرا جو یہ باتیں سمجھنے سے قاصر ہے۔  




مجھے افسوس نہیں میرے پاس سب کچھ ہونا چاہیئے تھا

مجھے افسوس نہیں میرے پاس سب کچھ ہونا چاہیئے تھا
میں اس وقت بھی مسکراتا تھا جب مجھے رونا چاہیے تھا

میں نے سمجھا آزمائش ہے مگر وقت فیصلہ کیے بیٹھا تھا
کیا کھویا کیا پایا اس وقت اقرار نہ کر پایا
اب خدا ملا تو یقین ہوا کہ میں کہاں بھول بیٹھا تھا 

حسن کو ہمیشہ سراہا تھا
نہ جانے کس غلط فہمی کو پال رکھا تھا 
نصیب میں آزمائشیں لکھ دی گئیں 
سرندامت اس خدا سے جا مل بیٹھا تھا

ذائقہ بہت ہی الگ ہے میرے الفاظ کا
کوئی سمجھ نہ پایا تو کوئی بھلا نہ پایا تھا
فقط مجھے افسوس نہیں میرے پاس سب کچھ ہونا چاہیے تھا



صبر کیا ہے

صبر کیا ہے
بلکل خاموشی  کوئی شکوہ نہیں 
 اللہ پر  یقین  حالات بدل جائے گے 
نا بھی بدلے تو 
پھر  کیا میرے رب کو بہتر پتہ ہے 
یقینا اس میں  بہت بھلائیاں ہوگی
پر صبر کب آتا ہے 
اللہ سے قربت بڈھنے پر  یقین ہونے پر 
یقین جس کو آجائے  اللہ پر    اسکی حکمتوں پر   اسکے فیصلوں  پر وہ کبھی نہیں ٹوتا  کبھی نہیں گرتا  کبھی نہیں جھکتا  
پر بہت سے لوگ اللہ کو ایک مانتےہیں     وہ اللہ پر یقین  نہیں رکھتے  وہ اللہ کے فیصلوں کو قبول نہیں کرتے  اور مایوس ہو جاتے ہیں  اول ٹوٹ جاتے ہیں 
اللہ پر یقین کرکے  فیصلوں کو  قبول  کرنا سیکھے  
اور  زندگی  کو  خوبصورت بنائے.



شیخ سعدی نے فرمایا:

شیخ سعدی نے فرمایا: 
روئــے زمــین پــر اکــثریـت مـیں ایــسے لـوگ ہـیـں
 جــو "دکــھ"، "تـکلـیـف"، "ازیـت" فــریـب "دھـوکہ" تــو انـسـانـوں کـو دیتـے ھـیـں اور "مـعـافـی" الـلـہ سـے مـانـگـتـے ھـیـں !.



ہمیں نصیب نہیں بدلنا، ہمیں اپنے یقین کو ام الیقین کرنا ہے۔

 ہمیں نصیب نہیں بدلنا، ہمیں اپنے یقین کو ام الیقین کرنا ہے۔
#ام_الیقین۔
یقین سے بڑھ کر یقین، نفرت کی سب نشانیاں ملنے کے باوجود اللہ کی محبت پر یقین،
قہر کی سب علامتیں دکھائی دینے کے باوجود اللہ کے رحیم ہونے پر یقین،
ہماری بیماری کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ ساری دنیا کے کہنے کے باوجود اس کی شفا پر یقین،
جو زمین پر نہیں ہوتا۔ صرف اس پاک ذات کے حکم سے ہوتا ہے۔اس شہادت پر یقین۔۔۔۔۔۔۔