Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

"منکر"



دل کی اتھا گہراٸیوں سے ہوتے جب

تاریکیاں جھٹنے لگیں اور سورج کی نارنجی

کرنیں شفاف دیکھاٸ دینے لگ جاٸیں 

تو اس پل دل کی گلیاں تاریکیوں کو الودع

کہہ کر روشنیوں میں داخل ہوں گی جہاں اطراف میں

سرخ گلابوں سے لدے باغیچوں میں 

ٹہلتے ٹہلتے یکدم پاٶں کے تلوٶں پر ریت کا گمان گزرنے لگے

تو دیکھنا 

تم ساحل پر قدم رکھ چکے ہو گے 

جہاں سورج کی نارنجی کرنیں تمہیں اپنی جانب کھینچ کر 

اپنا اسیر بنا لیں گی اسی پل تم پر محبت اترے گی

دل کی تاریکیاں اس روشنی سے بھر کر ہر طرف چراغاں

کیے دیں گی ۔

چاروں  اور تتلیوں کے قافلے تمہیں رستہ دکھاٸیں گے

محبت کے کنارے کھڑے حسرت بھری نگاہ اس پر ڈال کر پھر

بےوجہ مسکرا دینا ۔

اور پھر واپس پلٹ جانا ان گھٹا ٹوپ اندھیروں کی جانب۔

اور منکر ہو جانا اس روشن  منظر سے۔ان رستوں سے

ان کرنوں سے۔اس محبت سے

ہاں 

منکر ہو جانا تب ۔۔۔



‏کوئی بات کہنا بہت آسان ہے لیکن اس پر قائم رہنا بہت مشکل


 ‏کوئی بات کہنا بہت آسان ہے 

لیکن اس پر قائم رہنا بہت مشکل

اپنی بات پہ قائم رہنے کے لیئے

ہمیں خود سے سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں ۔



جب انسان کو سکونِ قلب حاصل ہوجاتا ہے ..تب اسکی زندگی میں نہ شکوہ رہتا ہے نہ تقاضا



جب انسان کو سکونِ قلب حاصل ہوجاتا ہے
..تب اسکی زندگی میں
نہ شکوہ رہتا ہے نہ تقاضا
وہ اپنے غموں کو پہاڑ نہیں بناتا
،اور نہ مایوس ہوتا ہیں
نہ اسے اللّٰہ سے کوئی گلہ ہوتا ہے اور نہ اس کی مخلوق سے کوئی شکایت
نہ زندگی سے غافل ہوتا ہے نہ موت سے
وہ اپنے اللہ سے ہر حال میں راضی رہتا ہے
!!!پرسکون انسان
♡مقام صبر کو بھی، مقام شکر بنا دیتا ہے



The precious month of Ramadhan, the Month of Mercy, Forgiveness, Justice, and



 The precious month of Ramadhan, the Month of Mercy, Forgiveness, Justice, and Victory and the month where the deeds are multiplied into many folds, the month which our eeman awaits for. Let's make the best out of it__!


انشاء اللہ عزوجل _

_رمضان مبارک _ 


_____🌻❤




I dont feel like connected to places, persons anymore

I dont feel like connected to places, persons anymore..

I think its GROWTH!
A positive change!

Once i was a person always afraid of losing leaving friends i love the most, leaving places like (initially my home, then school, college, university or even my hostel in jamshoro) i become addicted/comfortable with like its mine how will i leave this place?

But now its different,
Now i completely understand the quote which says:

"every next step of your life will demand a different you"

So always give a very warm welcome to that new phase of your life, be sure that this is the best place or position for you at this moment of time, make new friends, explore new places...i'll not only make you a contented person but a happier person too!

Also never rely on one person either its your friend, sister, cousin anyone...definitely they are our support system but the way you'll lift yourself up no other person is gonna do that for you...make sure that you'd always be availabe for yourself when everyone else left out...adore yourself, pamper yourself, bloom with your flaws & be perfect with your imperfections!!

Much love!


معافی ، شکریہ اور اظہارِمحبت



 معافی ، شکریہ اور اظہارِمحبت

ان تین چیزوں کی خون کے رشتوں میں کبھی ضرورت نہیں ہوتی۔

صرف رویّہ درست کرنا ہوتا ہے 

!اور سب ٹھیک ہوجاتا ہے

💙




دیکھو ! ڈھونڈو



 دیکھو ! ڈھونڈو

 !

اس روئے زمین پر ۔۔ کوئی ایسی آنکھ ہے ؟

جو میری آنکھ کی طرح تمہارے لیے بین کرتی ہو ؟




طلسماتی سارا سراپا تھا اُس کا وہ سر تا قدم اِک عجب ساحری تھی



 طلسماتی سارا سراپا تھا اُس کا 

وہ سر تا قدم اِک عجب ساحری تھی 

کسی موڑ پر وہ اچانک ملی تھی 

شرارت بھری دو نگاہوں کا جادو چلا تو ہمارے قدم رُک گئے تھے 

وہ بے ساختہ مُسکراتے ہوئے لب کُھلے تو ہواؤں میں کچے گلابوں کی خُوشبو گُھلی تھی 

وہ لڑکی نہیں تھی 

مکمل محبت بھری شاعری تھی__🌸



ابھی نظمیں اُترنے کے سُنہری دن نہیں آئے ابھی بنجر سماعت ہے



 ابھی نظمیں اُترنے کے سُنہری دن نہیں آئے 

ابھی بنجر سماعت ہے 

کسی کی خوبصورت گفتگو تن من بھگوئے گی

کسی آواز کا جادو

سماعت کے دریچے پر

کوئی جب اِسم پھونکے گا 

کسی کے ساحرانہ ریشمائی سے دھنک رنگین لہجے کی مہک جس روز بِکھرے گی 

یقیناً نظم اُترے گی



شاعری اک نقطے پہ آکر ٹھہر گئی ہے اور دل آسودگی کی طرف روانہ ہوا


 شاعری اک نقطے پہ آکر ٹھہر گئی ہے 

اور دل آسودگی کی طرف روانہ ہوا 


جہاں میں سب کا کوئی نہ کوئی ہوتا ہے

جس طرح شمع پہ جلتا پروانہ ہوا 


میرے آنچل سے لپٹ گئی ہیں خوشبوئیں

اور حسین موسموں کا اک ٹکڑا میرا ہوا 


غیر ضروری پہلے تو کبھی نہیں لگی دنیا 

یہ معجزہ تب ہوا جب کوئی میرا ہمدم ہوا 


پہلے شاعرہ و مصنفہ اک معتبر حوالہ تھا 

اب کہ میرے ساتھ تیرا نام بھی منسوب ہوا