Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

رحمتوں اور برکتوں سے بھر پور رمضان المبارک کی دوسری سحری مبارک ہو 💕



 السلام و علیکم 

🌺


رحمتوں اور برکتوں سے بھر پور رمضان المبارک کی  دوسری سحری مبارک ہو


🌿💕 اے پرودگار ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادتیں قبول فرما اور ہمیں بخش دینا، ہم پر  ہمیشہ اپنی رحمت  کا سایہ رکھنا اور ہمیں ہمت عطا کرنا کہ ہم سچی نیت اور لگن کے ساتھ تیری عبادت کر سکیں!!! 💕🌿 


آمین ثم آمین



تاروں بھری رات میں جب تم اپنے مخملی ہاتھوں سے قندیل کو روشن کرو وہ یکدم ہی ہمارے اردگرد روشنی کا حصار سا بنا ڈالے

 


تاروں بھری رات میں جب تم اپنے مخملی  ہاتھوں سے قندیل کو روشن کرو

وہ یکدم ہی ہمارے اردگرد روشنی کا حصار سا بنا ڈالے

اس روشنی میں 

تمہارے چہرے پر اس خوشی کو دیکھ کر مسرور سی 

ہوجاٶں ۔پھر  ہم دونوں اس قندیل کو 

ہواٶں کے سپرد کر کے پرسکون اسکی اڑان کو دیکھتے رہیں 

تا حد نگاہ ،

جب تک وہ پرنور سا ہالہ دور کہیں اپنی روشنی

کھو دے۔نظروں سے اوجھل نہ ہو جاۓ۔

اسکے فضا میں اٹھتے ہی چاروں جانب  زمین سے اٹھتی 

قندیلیں فضاٶں میں مدھر سا شور برپا کردیں ہوا اس روشنی کے

تعاقب میں مسرور ہو جاٸیں 

اور ان روشنیوں کو آسمان کی وسعتوں کی جانب دھکیلتی جاٸیں 

تاریکیاں جمگما اٹھیں یوں جیسے چاروں طرف جگنوٶں کے گروہ

رقصاں ہوں۔

وہ حسین لمحے وہی قید ہو جاٸیں اور پھر جب کٸ برس بیت 

جانے کے بعد ہم وہ یادگار پل محسوس کرکے 

فقط مسکرا دیں ۔ 

یادوں کا  انت فقط مسکراہٹ پر ہو۔



میں کبھی اس کے رازوں میں شریک نہیں ہو سکا۔ کبھی کبھی مجھے لگتا جیسے اس کے پاس کوئی راز ہی نہیں ھے۔


میں کبھی اس کے رازوں میں شریک نہیں ہو سکا۔

کبھی کبھی مجھے لگتا جیسے اس کے پاس کوئی راز ہی نہیں ھے۔

میرے خیال میں لڑکیوں کے پاس بہت سے راز ہوتے ۔

لڑکیاں مجھے عمر عیار کی زنبیل کی طرح لگتی تھیں جن میں عجیب وغریب کرشماتی چیزیں ہوتی ہیں۔

میں نے اکثر لڑکیوں کو دوسری لڑکیوں کے کان میں کچھ کہتے دیکھ کر پھر مسکراتے دیکھا تھا۔

کچھ لڑکیاں تو جیسے خود اپنے ہی کان میں کچھ کہہ کر مسکراتی تھیں

پر وہ۔۔تو اپنے راز خود سے بھی نہیں کہتی تھی ۔

بچپن میں اس کے پاس جو گڑیا تھی۔

ابھی تک میں اس کے پاس دیکھتا تھا۔

بلکہ وہ تو ابھی تک سب سے چھپ کر چمچ میں کھانا ڈال کر گڑیا کے منہ میں ڈالنے کی کوشش کرتی اور کبھی کبھی تو میں نے اسے گڑیا کو ڈانٹتے بھی دیکھا تھا 

نہ اس نے ساری زندگی کوئی نئی گڑیا خریدی نہ ہی کبھی کوئی راز کی بات کی۔

اس کی جوانی بھی رازوں سے خالی تھی۔

یعنی ۔۔حد ہی تھی۔

کل کی بات ھے۔۔۔۔ہماری عمر کا ہندسہ ستر سے گزر چکا ھے

پارک میں بچوں کو کھیلتے ہوئے اس دیکھ کر میں نے اس سے پوچھ ہی لیا کہ خدا کی بندی اب تو کوئی راز کی بات بتا دو۔

اس کے جھریوں سے بھرے چہرے پر ایک مسکراہٹ ابھری تھی ۔

پاس پڑے ہوئے بیگ میں وہ کچھ ٹٹول رہی رھی تھی اور میں یوں تجسس سے بھرا اسے دیکھ رہا جیسے بچپن میں دادی اپنی پوٹلی ٹٹولتیں اور میں پاس کھڑا اس میں کسی جن کے نکلنے کا انتظار کر رہا ہوتا۔

مجھے لگا جیسے اس بیگ میں اس کے گزرے ہوئے ستر سال ہیں۔۔اور ان گزروں سالوں کے کروڑوں راز۔۔۔۔جن میں ٹٹول کر وہ آج ایک سب سے بڑا راز مجھے بتائے گی۔

پر پوٹلی سے اس نے وہی گڑیا برامد کی  ۔۔جو بچپن سے اس کے ساتھ تھی۔

میرے ہاتھ میں گڑیا تھما کر وہ کچھ دیر خاموش رہی۔۔۔۔پھر میری طرف جھکتے ہوئے آہستہ سے بولی۔

 یہ گڑیا سانس لیتی ھے۔


"منکر"



دل کی اتھا گہراٸیوں سے ہوتے جب

تاریکیاں جھٹنے لگیں اور سورج کی نارنجی

کرنیں شفاف دیکھاٸ دینے لگ جاٸیں 

تو اس پل دل کی گلیاں تاریکیوں کو الودع

کہہ کر روشنیوں میں داخل ہوں گی جہاں اطراف میں

سرخ گلابوں سے لدے باغیچوں میں 

ٹہلتے ٹہلتے یکدم پاٶں کے تلوٶں پر ریت کا گمان گزرنے لگے

تو دیکھنا 

تم ساحل پر قدم رکھ چکے ہو گے 

جہاں سورج کی نارنجی کرنیں تمہیں اپنی جانب کھینچ کر 

اپنا اسیر بنا لیں گی اسی پل تم پر محبت اترے گی

دل کی تاریکیاں اس روشنی سے بھر کر ہر طرف چراغاں

کیے دیں گی ۔

چاروں  اور تتلیوں کے قافلے تمہیں رستہ دکھاٸیں گے

محبت کے کنارے کھڑے حسرت بھری نگاہ اس پر ڈال کر پھر

بےوجہ مسکرا دینا ۔

اور پھر واپس پلٹ جانا ان گھٹا ٹوپ اندھیروں کی جانب۔

اور منکر ہو جانا اس روشن  منظر سے۔ان رستوں سے

ان کرنوں سے۔اس محبت سے

ہاں 

منکر ہو جانا تب ۔۔۔



‏کوئی بات کہنا بہت آسان ہے لیکن اس پر قائم رہنا بہت مشکل


 ‏کوئی بات کہنا بہت آسان ہے 

لیکن اس پر قائم رہنا بہت مشکل

اپنی بات پہ قائم رہنے کے لیئے

ہمیں خود سے سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں ۔



جب انسان کو سکونِ قلب حاصل ہوجاتا ہے ..تب اسکی زندگی میں نہ شکوہ رہتا ہے نہ تقاضا



جب انسان کو سکونِ قلب حاصل ہوجاتا ہے
..تب اسکی زندگی میں
نہ شکوہ رہتا ہے نہ تقاضا
وہ اپنے غموں کو پہاڑ نہیں بناتا
،اور نہ مایوس ہوتا ہیں
نہ اسے اللّٰہ سے کوئی گلہ ہوتا ہے اور نہ اس کی مخلوق سے کوئی شکایت
نہ زندگی سے غافل ہوتا ہے نہ موت سے
وہ اپنے اللہ سے ہر حال میں راضی رہتا ہے
!!!پرسکون انسان
♡مقام صبر کو بھی، مقام شکر بنا دیتا ہے



The precious month of Ramadhan, the Month of Mercy, Forgiveness, Justice, and



 The precious month of Ramadhan, the Month of Mercy, Forgiveness, Justice, and Victory and the month where the deeds are multiplied into many folds, the month which our eeman awaits for. Let's make the best out of it__!


انشاء اللہ عزوجل _

_رمضان مبارک _ 


_____🌻❤




I dont feel like connected to places, persons anymore

I dont feel like connected to places, persons anymore..

I think its GROWTH!
A positive change!

Once i was a person always afraid of losing leaving friends i love the most, leaving places like (initially my home, then school, college, university or even my hostel in jamshoro) i become addicted/comfortable with like its mine how will i leave this place?

But now its different,
Now i completely understand the quote which says:

"every next step of your life will demand a different you"

So always give a very warm welcome to that new phase of your life, be sure that this is the best place or position for you at this moment of time, make new friends, explore new places...i'll not only make you a contented person but a happier person too!

Also never rely on one person either its your friend, sister, cousin anyone...definitely they are our support system but the way you'll lift yourself up no other person is gonna do that for you...make sure that you'd always be availabe for yourself when everyone else left out...adore yourself, pamper yourself, bloom with your flaws & be perfect with your imperfections!!

Much love!


معافی ، شکریہ اور اظہارِمحبت



 معافی ، شکریہ اور اظہارِمحبت

ان تین چیزوں کی خون کے رشتوں میں کبھی ضرورت نہیں ہوتی۔

صرف رویّہ درست کرنا ہوتا ہے 

!اور سب ٹھیک ہوجاتا ہے

💙




دیکھو ! ڈھونڈو



 دیکھو ! ڈھونڈو

 !

اس روئے زمین پر ۔۔ کوئی ایسی آنکھ ہے ؟

جو میری آنکھ کی طرح تمہارے لیے بین کرتی ہو ؟