Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

زمین جذب کرتی ہـے جی ہاں زمین جذب کرتی ہـے




 زمین جذب کرتی ہـے

جی ہاں 

زمین جذب کرتی ہـے

اپنی کوکھ سے نِکلا پانی

آسماں سے برستا پانی

شفاف پانی 

گدلا پانی

جوہڑوں کا پانی

سیلابی پانی

اور زہریلا پانی جذب کرتی ہـے

لیکن 

جب اُگلتی ہـے تَو

پَھل دار پودے اُگلتی ہـے

سایہ دار درخت اُگلتی ہـے

پُھول اُگلتی ہـے

رنگ برنگ پودے اُگلتی ہـے

اناج و سبزیاں اُگلتی ہـے

پِینے و جِینے کو پانی اُگلتی ہـے

سرسبز گھاس اُگلتی ہـے

نرم و مُلائم بِچَھونا اُگلتی ہـے


یــہ پیغــام ہـے

         ہم اِنسانوں کے لیـے کہ

ہم اگر کِسی میں بُرائی دیکھیں تَو اُسے جذب کریں

کِسی کا عَیب دیکھیں تَو اُسے جذب کریں

کِسی کا گُناہ دیکھیں تَو اُسے جذب کریں

اور جب اُگلیں تَو 

حرف حرف پُھول اُگلیں

لفظ لفظ خُوشبُو اُگلیں

لہجے میں مِٹھاس اُگلیں

رویُّوں میں چھاؤں اُگلیں،

!تاکہ 

زِنــدگـی سـرسبـز و شـادابـــ گُــزرے



تیرے ارد گررد وہ شور تھا مری بات بیچ میں رہ گئی




 تیرے ارد گررد وہ شور تھا

مری بات بیچ میں رہ گئی

نہ میں کہہ سکی نہ تو سن سکا

 مری بات بیچ میں رہ گئی


میرے دل کو درد سے بھر گیا

مجھے بے یقین سا کرگیا

تیرا بات بات پہ ٹوکنا 

 مری بات بیچ میں رہ گئی


ترے شہر میں مرے ہم سفر

وہ دکھوں کا جم غفیر تھا

مجھے راستہ نہیں مل سکا

مری بات بیچ میں رہ گئی


وہ جو خواب تھے مرے سامنے

 جو سراب تھے مرے سامنے

میں انہی میں ایسے الجھ گی

 مری بات بیچ میں رہ گئی


عجب ایک چپ سی لگی مجھے

اسی ایک پل کے حصار میں،

ہوا جس گھڑی ترا سامنا،

مری بات بیچ میں رہ گئی،!


کہیں بے کنار تھیں خواہشیں

 کہیں بے شمار تھیں الجھنیں،

کہیں آنسوؤں کا ہجوم تھا،

مری بات بیچ میں رہ گئی


تھا جو شور میری صداؤں کا

مری نیم شب کی دعاؤں کا

ہوا ملتفت جو مرا خدا

 مری بات بیچ میں رہ گئی


مری زندگی میں جو لوگ تھے

 مرے آس پاس سے اٹھ گئے

میں تو رہ گی انہیں روکتی

 مری بات بیچ میں رہ گئی


تری بے رخی کے حصار میں

 غم زندگی کے فشار میں

مرا سارا وقت نکل گیا

مری بات بیچ میں رہ گئی


مجھے وہم تھا ترے سامنے

نہیں کھل سکے گی زباں مری

سو حقیقتا بھی وہی ہوا

مری بات بیچ میں رہ گئی



بکھرے ہوئے ماحول کو سمیٹنے کے لیے بعض مرتبہ ایکـــــ محبت بھرا احساس ، ایکـــــ صبر کا لمحہ




 بکھرے ہوئے ماحول کو سمیٹنے کے لیے 

بعض مرتبہ ایکـــــ محبت بھرا احساس ، ایکـــــ صبر کا لمحہ 

اور ایکـــــ رب پر ایمان رکھتے ہوۓ قدم اٹھانا کافی ہو جاتا ہے 

جو ســـارے بکھرے ہوۓ ماحول کو سمٹا ہوا اور خوبصورت بنا دیتا ہے.

وہ بکھرا ہوا ماحول جھگڑے کی شکل میں ہو یا ناراضگی کی

بے ادبی کی صورت میں ہو یا انا اور رنجش کی

تو آگے بڑھیں اور محبت ، ایمان اور صبر کو تھامتے ہوۓ 

ماحول کو سنوارنے والے اور خوبصورت بنانے والے بن جائیں

نفس کی جنگــــــ جیتنے کے جب ہتھیار موجود ہیـــں 

تو ماحول بکھرا ہوا نہ چھوڑیں

..! 🥰



ہمشیہ وہی رہیں جیسے ہیں


 ہمشیہ وہی رہیں جیسے ہیں 


کسی کو آپکا ہنسنا پسند نہیں ہوتا۔ 

کسی کو آپکا رونا، کسی کو آپکا بولنا پسند نہیں ہوتا تو کسی کو آپکا چپ رہنا۔۔۔


کسی کو آپکے غیر سنجیدہ رویے سے چڑ ہوتی ہے تو کوئی آپکے فلسفانہ رویے سے بیزار ہوتا ہے۔

 کسی کی نظر میں آپ خامیوں سے بھرپور ایک ناکام، نااہل اور بےکار شخص ہوتے ہیں تو کوئی آپکی قابلیت، صلاحتیوں اور کامیابی سے خارکیں ہوتا ہے۔


کامیاب سے کامیاب اور اچھے سے اچھا انسان بھی کسی نہ کسی کی تنقید کا نشانہ ضرور بنتا ہے۔

 بعض دفعہ کسی سے کوئی سروکار نہ ہونے کے باوجود ہم کسی نہ کسی کی نظر میں ضرور ہوتے ہیں۔


اس لیے ہم ہمیشہ وہی رہیں جیسے ہم ہیں۔

 نہ کہ ویسے جیسے کوئی ہمیں سمجھتا ہے یا بنانا چاہتا ہے۔


 یاد رہے انسانی تاریخ میں ایسی کوئی ہستی نہیں

 جس سے اختلاف نہ کیا گیا ہو جس پہ تنقید نہ کی گئی ہو یا

 جسکی صحیح بات کو بھی اپنی انا کی تسکین کیلیے جھٹلایا نہ گیا ہو پھر چاہے وہ کوئی پیغمبر ہو ولی ہو یا کوئی بڑا لیڈر ہو تو آپ اور میں کیا چیز ہیں؟



جس طرح ھر انسان ایک الگ پہچان رکھتا ھے الگ مزاج اور الگ ذوق کا مالک ھے




 جس طرح ھر انسان ایک الگ پہچان رکھتا ھے الگ مزاج اور الگ ذوق کا مالک ھے


 اور یہی ذوق چاھے وہ لباس ھو، ادب ھو یاکچھ اور اسے دوسروں سے نہ صرف منفرد کرتا ھے بلکہ ممتاز بھی کرتا ھے

 بلکل اسی طرح ھر ایک روح بھی اپنی الگ پہچان رکھتی ھے

اسی پہچان کو خوشبو کا نام دیا جاتا ھے۔



 جب آپ کسی سے ملتے ھیں تو کوئی ایک ایسی چیز ضرور ھوتی ھے جو آپ کو یا تو متاثر کرتی ھے یا مایوس.

 اصل میں یہی روح کی خوشبو ھوتی ھے جو آپ تک منتقل ھوتی ھے اور اپنا اثر چھوڑ جاتی ھے



میں نے بِگڑا وقت بھی دیکھا ہے اور اچھا بھی میں نے وہ چیز بھی کھوئی ہے جو مجھے جان سے زیادہ پیاری تھی


 میں نے بِگڑا وقت بھی دیکھا ہے اور اچھا بھی

میں نے وہ چیز بھی کھوئی ہے جو مجھے جان سے زیادہ پیاری تھی 

اور میں نے وہ بھی پایا جسکو پانے کا میں تصور بھی نہ کر سکتى تھى

 میں نے ہجوم میں خاموشی دیکھی ہے 

اور تنہائی میں بھی قہقہوں کی آواز سُنی ہے

 میں نے بہت کُچھ جیت کر ہارا ہے 

اور بہت کُچھ ہار کر جیتنا بھی خدا کی ذات نے نصیب کیا ہے.

 پہلے میں اور اب میں بس ایک لفظ کا فرق ہے


 “یقین” 


میں پہلے وہ چاہتى تھی جو میرا دل چاہتا تھا 

اور دل کا کیا ہے دل تو اکثر بے وجہ چیزیں بھی چاہتا ہے

 اور اب میں بس وہ چاہتى ہوں جو اللّٰہ چاہتا ہے

😊

کتنی ٹھوکروں کے بعد کتنا کُچھ کھونے کے بعد میں نے جانا 

تو بس یہی جانا کہ اُسکے فیصلے سے بہتر

نہ زمیں میں کوئی شے ہے اور نہ آسماں میں 

اور بس ایک وہی ہے جو نہ اچھے وقت میں اکیلا چھوڑتا ہے

 اور نہ بُرے وقت میں تنہاء رہنے دیتا ہے

 آپ جب اللّٰہ سے محبت کریں گے 

تو یقین کریں!

 آپ کے لیے خود بہ خود معجزے ہونگے




زندگی اُن کی بھی گُزر جاتی ہے



 زندگی اُن کی بھی گُزر جاتی ہے

 جو ہنس کے گزارتے ہیں اور اُن کی بھی جو روتے دھوتے گُزارتے ہیں.

بات آپ کے ہنسنے یا رونے کی نہیں ہے،

 اصل بات یہ ہے کہ کہیں کوئی آپ کی وجہ سے تو رونے پہ مجبور نہیں ہُوا...؟

خود چاہے ہنس کے گزاریں یا رو کے 

لیکن !

کسی دُوسرے کی آنکھ میں نمی کا سبب اپنی ذات کو کبھی مت بننے دیجیئے.

بس یہ سوچیں کہ اللّٰہ اپنے ہر بندے سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے. 

کسی کی آہیں مت لیجیئے گا زندگی مشکل ہو جائے گی.

خوش رہیں خوشیاں بانٹیں



وہ ایک گناہ... جو آپ بس "یونہی" کردیتے ہیں.


 وہ ایک گناہ... جو آپ بس "یونہی" کردیتے ہیں.... ممکن ہے کہ وہ... آپ کے لیے 

"long term"

 اداسی کا سبب بنے

....🙃



جس احساس میں مبتلاء وہ لڑکی ہے ،


 جس احساس میں مبتلاء وہ لڑکی ہے ،

اس کے اظہار کے لیے 

گلزار کے اشعار ،

جان کیٹس کی نظمیں ،

امراؤ القیس کی تشبیھات 

🖤

محمود درویش کے الفاظ ،

متنبی کے قطعے ،

اور ابو زید سروجی کے قصے بھی ادھورے پڑجائیں ،


وہ احساس صرف لفظوں میں بیان ھوجانے والے نہیں ،

انہیں لکھا جاۓ تو قلم پر رعشہ طاری ہو ،

پڑھا جاۓ تو زبان میں لکنت پڑجاۓ ،

محسوس کیا جائے تو دل پہ وجد طاری ہو ،


شاید وہ کسی صوفی کی صداؤں میں ملے ،

یا رومی کے عشق کی داستانوں میں

🖤



مان جاؤ !!!؟


 مان جاؤ !!!؟

میری زہانت کے آگے تم نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ میرے سامنے تمہارے سارے لفظ بیوہ اور تمہارے حواس خمسہ مفلوج ہو جاتے ہیں اور تمہارے پاس کچھ نہیں بچتا سوائے اظہار محبت کے ۔۔۔ تبھی تو اس اظہار سے میری سیری نہیں ہوتی 

جس دن مجھے دیکھ کر تمہارے لفظ رواں ہونگے۔۔ تمہارے حواس تمہارے قابو میں رہیں گے اس دن شاید یقین کر سکوں اس سے بیشتر یہ سب محض کھیل تماشا  ہے