Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

-Fighting battles in silence is super exhausting

-Fighting battles in silence is super exhausting.
I just pray that everyone who's going through that, heals and finds better days ahead. ✨🤍


‏ابن عباسؓ فرماتے ہیں:

‏ابن عباسؓ فرماتے ہیں:
نیکی دل میں ایک نور چھوڑتی ہے، 
چہرے پر ایک تاب،
بدن میں ایک قوت،
رزق میں ایک برکت اور مخلوق کے دلوں میں ایک محبت …

برائی دل میں ایک کالک چھوڑتی ہے، 
چہرے پر ایک نحوست،
بدن میں ایک ناتوانی،
رزق میں ایک بےبرکتی اور مخلوق کے دلوں میں ایک نفرت! ⁦♡


ہوائیں رقص کرتی ہیں روانی سے سیہ بادل امنڈتے ہیں



ہوائیں رقص کرتی ہیں روانی سے 
سیہ بادل امنڈتے ہیں 
افق کی نیلگوں معدوم ہوتی بے کرانی سے، 
سنہری دھوپ کی تختی پہ نیلی بارشوں کے گیت لکھتے ہیں 
پرندے یاد رکھتے ہیں زمینوں کو نشانی سے 
سمندر ساحلوں پر ختم ہوتے ہیں 
جزیرے ڈوب جاتے ہیں کہیں آنکھوں کے پانی سے 
سنو بچو ! کہانی ٹوٹ جاتی ہے 
ذرا سی بے دھیانی سے!!

____🤍


اسے لکھوں گی کہ رابطہ کرے مجھ سے



اسے لکھوں گی کہ رابطہ کرے مجھ سے
اور اختتام پہ نمبر نہیں لکھوں گی میں۔


اِس خوف سے میں دل میں تجھے لا نہیں رہا

اِس خوف سے میں دل میں تجھے لا نہیں رہا
پچھلی  محبتوں  سے  ہوا  سامنا تو پھر

کیسے عجیب وسوسے آتے ہیں عشق میں 
یہ ہو گیا تو خیر ہے ، وہ ہو گیا تو پھر


دنیا میں کسی انسان کی کہانی اتفاق سے نہیں لکھی جاتی

دنیا میں کسی انسان کی کہانی اتفاق سے نہیں لکھی جاتی۔جو ذرے ذرے کا واقف حال ہے وہ اتفاق کیوں کرے گا؟؟کوئی چیز۔۔ کوئی واقعہ۔۔ اتفاق نہیں
وہ طے شدہ ہے
ورنہ معجزہ ہے


Sometimes, you just want to run away.



Sometimes, you just want to run away. From everything – your past, your mistakes and Especially the ones you love the most. you get tired from everything. All i need to say is: 

‏ہم نشیں! ہم بھی کسی روز وہاں ہونگے
جہاں تری دستک، نہ اشارہ، نہ صدا جاۓ گی!!


I hope your days get softer from here on out



I hope your days get softer from here on out. Hope the hurt lessens and the dark turns to light. You deserve gentleness and good love. I hope it finds you soon.

Sending all my love. ❤️
Peaceful night


اور اپنے رب سے چپکے چپکے باتیں کرنا اپنی من پسند چیزوں کی ڈیمانڈ کرنا



اور اپنے رب سے چپکے چپکے باتیں کرنا اپنی من پسند چیزوں کی ڈیمانڈ کرنا فرمائش کے بعد اپنی مانگی ہوئی چیزوں کے ملنے کا انتظار ، 🥀
اپنی دعاؤں کی قبولیت کا یقین اور اپنے رب پر بھروسہ،،،، یہ سب وہ فیلنگز ہے جو اللّٰہ کے ساتھ کنیکشن سٹرونگ کرنے کی بیسک وجہ ہے ،💕
ایک ایسا احساس جس کا کوئی نعم البدل نہیـں اس دنیا کا سب سے خوبصورت احساس کہ
 اللّٰہ محبت ہی محبت ہے ،،، میں اگر اللّٰہ کے لفظ کو ڈیفائین کرنا چاہوں تو میرے نزدیک وہ لفظ محبت ہوگا.. 🌸❤️


زندگی کے ہر دن میں کوئی روشنی اچھائی کی,کوئی روشنی نیکی کی ضرور چھوڑنے کی کوشش کریں


السلام علیکم و رحمتہ اللہ


زندگی کے ہر دن میں کوئی روشنی اچھائی کی,کوئی روشنی نیکی کی ضرور چھوڑنے کی کوشش کریں.
اس لیے کہ دن ختم ہو جاۓ گا مگر
 وہ نیکی کی روشنی آپ کے اعمال نامے میں اور کسی کی زندگی میں ہمیشہ روشنی کا سبب رہے گی.
اور ان شــاء اللـــــہ روز محشر صراط پر نــــور بن کر رب کی رحمت سے جنت تکـــــ پہنچائے گی.
آئیـــں نیکیوں کی لالٹیــن جلائیــــں.
کہیــں مســکرا کر,کہیــں دکھ بانٹ کر، 
کہیــں مدد کا ہاتھ بڑھا کر,
کہیــں ادب میں خاموش رہ کر,
کہیــں کسی کے غصے میں اپنے پر قابو رکھ کر,
کہیــں رب کے احکامات پر احســان کے ســـاتھ عمل کر کے.
خوش رہیــں,خوشیاں بانٹیــں😊