Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

ایسی وحشت ہے مرے دل میں کہ ہر شے توڑوں

‏ایسی وحشت ہے مرے دل میں کہ ہر شے توڑوں
اور پھر چیخوں کہ دیکھو ، ایسی حالت ہے میری

ایک نوخیر کلی پاؤں میں پھینکوں ، مسلُوں
اور پھر روؤں کہ سمجھو ، یہ اذیت ہے میری


”چابی “



میں نے تمہاری محبت
وقت کے ریپر میں
لپیٹ کر
الماری میں رکھ چھوڑی ہے
الماری کو قفل لگا کر
چابی میں نے گم کر دی ہے
عقل مصلحت کے مصلے پر
دعا گو ہے 
کہ شہر کے سارے کلید ساز
اب چابیاں بنانا بھول جائیں
مگر دل کا وظیفہ ہے
"شہر کے سارے چور سلامت رہیں "


پتا نہیں باقی سب غلط کر رہے ہیں

پتا نہیں باقی سب غلط کر رہے ہیں
یا میں غلط سمجھتی ہوں
یا میں زیادہ سوچتی ہوں ۔۔۔
لیکن پھر میں سوچتی کیا میری سوچ واقعی ہی زیرو ہو گئ ہوئ ہے جو کچھ پازٹیو نہیں لگتا مجھے
پتا نہیں کیا ہو رہا ہے 
کنفیوز ہوتی جا رہی ہو ایک ایک لمحہ میں😔



میں آسمان کی بلندیوں سے ٹوٹ کر گرنے والا وہ ستارہ ہوں

میں آسمان کی بلندیوں سے ٹوٹ کر گرنے والا وہ ستارہ ہوں  جسے چمکنے کی خواہش کے ساتھ تمام تر بے حسی سے زمین کی سمت ایسے پٹخ دیا ہو___

جس کی باقیات کرہ ارض پر بسنے والے کسی شفیق انسان کے ہاتھ لگنے سے پہلے ہی خلا میں ریزہ ریزہ بکھر گئیں ___

کہیں نا ملنے کے لیے ___ کبھی نا سمٹنے کے لیے ___

میری Whatsapp کی چیٹ لسٹ میں

میری Whatsapp کی چیٹ لسٹ میں تمھارا نام بہت نیچے چلا گیا ہے۔
اب کے بورڈ بھی تمھارے نام کا پہلا حرف لکھنے پر پورا نام  Suggest نہیں کرتا۔
فیسبک کی Search Listt میں بھی تمھارا نام نیچے جاتے جاتے کہیں غائب ہو گیا ہے
 اب تمھاری ڈیپی کے ساتھ سبز نشان دیکھ کر میرے دماغ کے Neurons میرے ہاتھوں کو پیغام نہیں بھیجتے کہ میں تمھارے Inbox میں میسجز کے انبار لگا دوں
تمھارا نام سن کر میری دھڑکنوں کے ادھم میں پہلی سی شدت  نہیں رہی
 تمھاری بے رُخی، بے اعتنائی، لاپروائی اور بے قدری کی وجہ سے چیزیں مایوسی سے نڈھال ہو کر اپنے معمول کی طرف لوٹ رہی ہیں.


محبت کم نہیں ہو گی

محبت ایک موسم ہے
کہ جس میں خواب اگتے ہیں تو
خوابوں کی ہری شاخیں گلابوں کو بلاتی ہیں
انہیں خوشبو بناتی ہیں
یہ خوشبو جب ہماری کهڑکیوں میں دستکیں دے کر گزرتی ہے
مجھے محسوس ہوتا ہے
محبت کم نہیں ہو گی 

کچھ لوگ ایسی عمارتوں کی مانند ہوتے ہیں

کچھ لوگ ایسی عمارتوں کی مانند ہوتے ہیں ـ جنہیں وقت اور حالات کھنڈرات بنا دیتے ہیں ـ اور دیکھنے والے یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ـ " کبھی یہ بہت خوبصورت تھی "ـ!

مجھے جاننے پہچاننے کا دعویٰ ہرگز مت کرنا

مجھے جاننے پہچاننے کا دعویٰ ہرگز مت کرنا 
میں انشاجی کی شاعری کی وہ اچھی لڑکی نہیں ہوں 
کہ جس کے لانبے گیسوؤں کا چرچا ہے! 
نہ میں فراز کی غزل سے ملتی حسینہ ہوں
کہ جس کے بات کرنے سے پھول جھڑتے ہیں!
نہ ہی جون کی وہ فارہہ ہوں 
جو فرقت میں سہیلیوں سے ملنا چھوڑ دے! 
نہ میں کسی کو ایسی عزیز تر ہوں کہ
فیض جیسے  معجزوں پہ یقین نہ کرتے ہوئے بھی
لحد سے اٹھ کر آنا چاہیں!m 
میں تو گلزار کی شاعری میں جیتی لڑکی ہوں 
جسے بےپناہ حسن نہ بھی ملا ہو
سادگی انتہا کی عطاہوئی ہو! 
جو کسی کیفے میں بیٹھ کر کافی یا چائے کے تلخ گھونٹ بھر کر بھی میٹھا بولے! 
جس کا پاؤں جھٹک کر چلنا بھی 
خوبصورت ادا مان لیا جائے!
جوجب مرضی ایک سو سولہ چاند کی راتیں 
بلا جھجھک واپس مانگ لے!
شاعری میں لفظوں کی زیبائش سے آراستہ ہو کر بھی 
اپنی سادگی قائم رکھتی ہو!❤


اسے گماں تھا کہ

اسے گماں تھا کہ 
میں پھر سے 
اس سے 
رابطہ کروں گی


خود کو سب سے بہتـر سمجھ لینا

خود کو سب سے بہتـر سمجھ لینا 
یہ ایک ایسی بیماری ہــــــے  
جو انسان کو کِسی قابِل نہیں چھوڑتـی..!